” مجھ سمیت سپریم کورٹ کے تمام 17 ججز اس دن نہیں ہوں گے جس دن۔۔۔ “ چیف جسٹس نے دوٹوک الفاظ میں سخت ترین پیغام دے دیا

” مجھ سمیت سپریم کورٹ کے تمام 17 ججز اس دن نہیں ہوں گے جس دن۔۔۔ “ چیف جسٹس نے ...
” مجھ سمیت سپریم کورٹ کے تمام 17 ججز اس دن نہیں ہوں گے جس دن۔۔۔ “ چیف جسٹس نے دوٹوک الفاظ میں سخت ترین پیغام دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ مارشل لا کی کوئی گنجائش نہیں ہے ، نہ ہی کسی نے ملک میں مارشل لا لگانے دینا ہے، جس دن ہمارے اوپر شب خون مارنے کی کوشش ہوئی سپریم کورٹ کا کوئی جج نہیں ہوگا۔
ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے انتہائی سخت لہجے میں کہا ”کچھ کہوں تو میڈیا پر بھونچال آجاتا ہے کہ ملک میں مارشل لا لگ جائے گا، او بھئی کس چیز کا مارشل لا، کیسا مارشل  لا؟ مارشل لا لگانے کس نے دینا ہے؟ کس میں ہمت ہے مارشل لا لگانے کی ؟ ہمارے ملک میں جمہوری حکومت ہے ، جس دن ہمارے اوپر شب خون مارا گیا تو نہ صرف میں بلکہ میرے تمام 17 ججز نہیں ہوں گے“۔
چیف جسٹس نے واضح کیا کہ یہ ملک اقبال کے تصور کے تحت بنا ہے اور اقبال اس ملک میں جمہوریت چاہتے تھے، یہ ملک صرف اور صرف جمہوریت کیلئے بنا ہے کسی اور ماورائے آئین چیز کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی جوڈیشل مارشل کا تصور نہ آئین میں ہے اور نہ ہمارے ذہنوں میں ہے اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں اور اپنے ذہن صاف کریں،  اس طرح کی کوئی چیز آئین میں موجود نہیں ہے اور ہم ماورائے آئین کوئی کام کرنے کو تیار نہیں ہیں، ہم قوم کی سپورٹ کے ساتھ حقوق کیلئے لڑیں گے اور جس دن نہ لڑ سکے اس دن نوکری چھوڑ دیں گے۔