پاکستان میں جج کتنی دیر میں ایک کیس کو ڈیل کرتا ہے،چیف جسٹس پاکستان کے انکشافات پر آپ حیران رہ جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہم عام کیسزکوڈیل کررہے ہیں اورالزام ہے کہ ہم عام کیسزڈیل نہیں کررہے،ایوان اقبال میں یوم اقبال کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیرالتوا مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک دن میں ایک جج کو160 مقدمات دیکھنے پڑتے ہیں اور جج مسلسل6 گھنٹے کام کرتا ہے،اگر آپ مقدمات کو وقت پر تقسیم کریں تو جج کو ایک کیس کو ڈیل کرنے میں پونے3 منٹ لگتے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جب کیس سامنے آتا ہے تو وکیل کہہ دیتے ہے کہ سر تیاری نہیں ہے آئندہ کی سماعت دے دیں اور بعض اوقات ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا جاتا ،ملزموں کو پیش کرنا عدالت نہیں پولیس کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میرے پاس اپنے ججز کی تعداد بڑھانے کااختیارنہیں ،آپ مجھے وسائل دے دیں،ان کا کہناتھا کہ قانون کو اپ ڈیٹ کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے ،سندھ میں پولیس لا ء1861 کا ہے ،قوانین کو جدید تقاضوں کے مطابق بناناحکومت کی ذمہ داری ہے۔