میرا ایک ہی اکاﺅنٹ ہے جس پر ابھی تک پی پی کا جھنڈا ہے،ندیم افضل چن نے ایسا بیان جاری کردیا کہ جشن منانے والے پی ٹی آئی کے کارکن اپناسا منہ لے کر بیٹھ گئے
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن بھی تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے خبروں پر میدان میں آ گئے اورسماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر ایسا بیان جاری کردیا کہ جشن منانے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میرا ایک ہی اکاﺅنٹ ہے جس پر ابھی تک پی پی کا جھنڈا ہے۔تحریک انصاف کے جھنڈے والا اکاﺅنٹ میرا نہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہناتھا کہ میں ابھی پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوا،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان 25 اپریل کو کروں گا۔
my orignal account ye hai baqi fake account plz.
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) April 21, 2018
یادرہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ ندیم افضل چن کی تصاویر سامنے آئی تھیں جس کے بعد کہا گیا کہ انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور بعدازاں مقامی اخبار نے بتایا تھاکہ چن فیملی نے تحریک انصاف میں شمولیت کی صورت میں قومی و صوبائی اسمبلی کے سات ٹکٹ مانگے ہیں۔