ساڑھے تین فٹ کا پاکستانی دولہا بالآخر دلہن بیاہ لایا، لڑکی کیسی دکھتی ہے؟ دیکھ کرآپ کے ہاتھ بھی نئے جوڑے کو دعا کیلئے اٹھ جائیں گے
میاں چنوں(ویب ڈیسک) یہ توآپ نے بھی سن رکھا ہوگا کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، حال ہی میں میاں چنوں کا رہائشی ساڑھے تین فٹ کا نوجوان دولہا اپنے سے آدھ فٹ بڑی 4 فٹ کی دلہنیا بیاہ لایا۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ میاں چنوں کے تلمبہ روڈ کے رہائشی وسیم عباس کی فیصل آباد کی علیزہ فاطمہ سے شادی ہوئی، وسیم کی شادی پر اس سمیت اس کے اہل خانہ بھی خوشی سے نہال ہیں۔
دولہا وسیم عباس کا کہنا تھا کہ مجھے بہت مشکل سے دلہن ملی ، شادی پر بے حد خوش ہوں۔اس موقع پرعلیزہ کاکہناتھاکہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میری شادی ہوگئی ہے، اللہ کا بہت کرم ہے ، میں اپنے گھر میں آگئی ہوں‘۔ویڈیو دیکھئے