میئر کراچی کو کام سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس سماعت کرینگے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی وسیم اختر کوکام سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کو کام سے روکنے کی درخواست کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ،چیف جسٹس ثاقب نثار بنچ کی سماعت کریں گے، وسیم اختر کیخلاف درخواست کی سماعت 23 اپریل کو ہوگی۔
بلدیاتی اداروں کو اختیارات دینے کی درخواست بھی سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔