صحرائے تھر میں سانپ کاٹنے سے دو  افراد ہلاک

صحرائے تھر میں سانپ کاٹنے سے دو  افراد ہلاک
صحرائے تھر میں سانپ کاٹنے سے دو  افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(ریحان شبیر)  صحرائے تھر میں سانپ کاٹنے سے دو  افراد ہلاک صحرائے تھر   اور عمرکوٹ سے ملحقہ   تھر   میں    شدید گرمیوں کے بعد سانپ بچھو ودیگر زہریلے کیڑے مکوڑے "حشرات الارض " نکل آئے، تھر میں سانپ کاٹنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیل کے مطابق  تھر کے سپتالوں میں سانپ کاٹے ویکسین کی قلت لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا سماجی عوامی حلقوں نے فوری طور پر ہسپتالوں میں سانپ کاٹے ویکسین کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔صحرائے تھر اور عمرکوٹ سے ملحقہ تھر میں شدید ترین گرمیوں کےبعد تھر کے ریگستان میں سانپ ،بچھو اور دیگر زہریلے کیڑے نکل آئے ہیں، تھرپارکر کے شہر اسلام کوٹ میں ایک شخص قادر بخش اور مٹھی کے گاؤں میں ایک شخص پارو مل میگھواڑ سانپ کے کاٹنے  سے  ہلاک ہوگئے۔

یہ امر قابل ذکر ہےکہ تھر میں ہرسال  سانپ کاٹنے سے کئی اموات ہوتی ہے ،اس وقت تھر کے  ہسپتالوں میں سانپ کاٹے ویکسین کی قلت بتائی جاتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہسپتالوں میں سانپ کاٹے کی ویکسین کے انجکشن فراہم کیے جائیں تاکہ لوگوں کی زندگی کو بچایا جاسکے۔