مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک بروک لیزنر ایک میچ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے

مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک بروک لیزنر ایک میچ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان ...
مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک بروک لیزنر ایک میچ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بروک لیزنر دنیا کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ”ریسل مینیا 34“ میں رومن رینز کو غیرمتوقع طور پر شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔علی ظفر نے دراصل میشاءشفیع کے ساتھ کیا شرمناک حرکت کی؟ بالآخر گلوکارہ نے کھل کر بتا دیا، وہ بات کہہ دی جو سب شدت سے جاننا چاہتے تھے 
یونیورسٹی چیمپین بروک لیزنر ایک زمانے میں انتہائی غریب تھے اور دولت کمانے کیلئے ہر کام کرنے کیلئے تیار رہتے تھے لیکن اب وہ صرف ایک میچ کیلئے اتنا معاوضہ لیتے ہیں کہ جان کر آپ آنکھیں جھپکنا ہی بھول جائیں گے۔
کہا جارہا تھا کہ بروک لیزنر ”ریسل مینیا 34“ کے بعد ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہہ کر یو ایف سی واپس چلے جائیں گے کیونکہ ان کا معاہدہ ختم ہورہا ہے لیکن اب ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے اپنے معاہدے کی تجدید کرلی ہے اور وہ صرف ٹی وی پر نمودار ہونے کی صورت میں بھی اب ایک لاکھ 27 ہزار ڈالرز (لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے) کمالیں گے جبکہ میچ کی صورت میں یہ معاوضہ کئی گنا بڑھ جائے گا۔
بروک لیزنر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک میچ کھیلنے پر 6 لاکھ 37 ہزار ڈالرز (ساڑھے 6 کروڑ پاکستانی روپے کے قریب) ملیں گے جبکہ اس کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں بروک لیزنر سے متعلق مصنوعات کی فروخت پر بھی 6 فیصد حصہ ریسلر کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں پاؤں بہت اچھے چاٹ لیتا ہوں اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے بعد ایک اور معروف ماڈل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے کہ ہر کسی کے شرم سے گال لال ہو جائیں گے 
آپ کو یہ جان کر بھی حیرت ہو گی کہ انہیں اپنی جیتی ہوئی ٹرافیز اور بیلٹس کی بھی کوئی پرواہ نہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ انہیں صرف یہ پرواہ ہے کہ ان کے بینک اکاﺅنٹ میں کتنی دولت ہے۔ ان کے بقول وہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں ہوں یا کسی اور جگہ ان کیلئے دولت ہی سب سے پہلے ہے۔