پشتون برادری اچانک لاہور کی سڑکوں پر آگئی اور ایسے نعرے بلند کردیئے کہ ہرپاکستانی کا دل جیت لیا

پشتون برادری اچانک لاہور کی سڑکوں پر آگئی اور ایسے نعرے بلند کردیئے کہ ...
پشتون برادری اچانک لاہور کی سڑکوں پر آگئی اور ایسے نعرے بلند کردیئے کہ ہرپاکستانی کا دل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارلحکومت میں پشتون برادری سڑکوں پرآگئی اور وہ کوئی احتجاج نہیں کررہے  بلکہ پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی اور پاکستان کیساتھ اپنی محبت کا عزم دہرا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشتون برادری شاہدرہ موڑ سے ناصر باغ تک ریلی نکال رہی ہے جو یادگار سے ہوتی ہوئی شام چھ بجے تک ناصر باغ پہنچے گی، اس دوران کنٹینرز پر ملی نغمے چلائے جارہے ہیں جبکہ ریلی کے شرکاءنے شہدائے پاکستان اور پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچم اٹھارکھے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاءکاکہناتھاکہ ”ہم پاکستان اور پاک آرمی کیساتھ ہیں،کوئی بھی پاکستان کیخلاف چلتاہے توہم ان کیساتھ نہیں چلیں گے ،ہم پٹھان پاکستان کیساتھ ہیں، پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔


شرکاءنے یہ بھی بتایاکہ پاک فوج اور پاکستان سے اپنی محبت دنیا کو دکھانے کیلئے ریلی نکالی ہے ،ہم راکے ایجنٹوں کیخلاف ہیں چاہے وہ پختون ہیں یا کوئی بھی ہو،ہم پاکستان کیلئے نکلے ہیں، فوج اور پاکستان کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں، دن رات فوج کیساتھ کھڑے ہیں‘۔


اس سے قبل بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے قبائلی علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں جس دوران شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور ”پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد،پٹھان زندہ باد“ کے نعرے لگارہے تھے ۔ویڈیو دیکھئے 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -