”بڑا سمجھدارآدمی ہے جو شیخ سے پیسے مانگنے۔۔۔“ شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے پہلے بھکاری نے ”انٹری“ مار دی، پیسے مانگے تو شیخ رشید نے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا

”بڑا سمجھدارآدمی ہے جو شیخ سے پیسے مانگنے۔۔۔“ شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے ...
”بڑا سمجھدارآدمی ہے جو شیخ سے پیسے مانگنے۔۔۔“ شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے پہلے بھکاری نے ”انٹری“ مار دی، پیسے مانگے تو شیخ رشید نے کیا کہا؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان برپا کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہتے ہیں کہ شیخ بہت قناعت پسند ہوتے ہیں اور بالکل بھی فضول خرچی نہیں کرتے اور یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اس وقت سچ کر دکھائی جب پریس کانفرنس کے دوران بھکاری بھیک مانگنے آ گیا لیکن شیخ رشید سے پیسے نکلوانے میں ناکام رہا اور اس پر شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔علی ظفر نے دراصل میشاءشفیع کے ساتھ کیا شرمناک حرکت کی؟ بالآخر گلوکارہ نے کھل کر بتا دیا، وہ بات کہہ دی جو سب شدت سے جاننا چاہتے تھے 
بھکاری کی شیخ رشید سے پیسے نکلوانے کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب رحیم یار خان میں شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے دوران بھکاری نے انٹری مار دی۔ بھکاری بھیک مانگتا رہا جبکہ شیخ رشید اسے باہر جانے کے اشارے کرتے رہے۔ زبردستی بھیک مانگنے کی کوشش پر پولیس نے بھکاری کو آخرکار پکڑ ہی لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں پاؤں بہت اچھے چاٹ لیتا ہوں اور۔۔۔“ میشاءشفیع کے بعد ایک اور معروف ماڈل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، ایسی گفتگو کے سکرین شاٹس شیئر کر دئیے کہ ہر کسی کے شرم سے گال لال ہو جائیں گے 
ایک شخص نے بھکاری کو پیسے دے کر باہر بھیجنے کی کوشش کی مگر وہ زمین پر بیٹھ گیا اور شیخ رشید سے پیسے لینے پر بضد رہا لیکن اس کی یہ کوشش بھی ناکام ہو گئی اور پولیس والے اسے پکڑ کر باہر لے گئے جبکہ اس دوران شیخ رشید کہنے لگے ”یار بڑا سمجھدار آدمی ہے جو کیمرے کے سامنے آیا ہے تاکہ پیسے مل جائیں۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔