قومی ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ ، حسن علی نے رینجرز کے ساتھ مل کر پریڈ کے دوران ایسا کام کر دیا کہ بھارتی فوجی بھی دیکھ کر دنگ ر ہ گئے

قومی ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ ، حسن علی نے رینجرز کے ساتھ مل کر پریڈ کے ...
قومی ٹیم کا واہگہ بارڈر کا دورہ ، حسن علی نے رینجرز کے ساتھ مل کر پریڈ کے دوران ایسا کام کر دیا کہ بھارتی فوجی بھی دیکھ کر دنگ ر ہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب ہونے والی قومی ٹیم نے آج واہگہ بارڈر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شاندار پریڈ دیکھی اور ملک سے محبت کے عزم کا اظہار کروایا لیکن ان سب میں فاسٹ باولر حسن علی بازی لے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر قومی ٹیم کی آمد پر شائقین میں جوش و جذبہ مزید بڑھ گیا ، شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر نعرہ بازی بھی کی جبکہ اس موقع پر حسن علی کا جوش دیدنی تھا جو کہ فوجیوں کے ساتھ دمیان میں اتر آئے اور انہوں نے بالکل ویسے ہی سٹائل میں اپنے بازو پھیلا کر بھارتیوں کی طرف منہ کر کے اپنی ہمت کا مظاہرہ کیا ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ حسن علی رینجر ز کے ساتھ پریڈ والے علاقے میں آتے ہیں اور بالکل روایتی انداز میں اپنے جذبات کا اظہا رکرتے ہیں بلکہ وہ اپنے ’پٹ ‘ پر زور زور سے ہاتھ مار کر اپنی وقت کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں ، حسن علی نے اس موقع پر اپنا فاتحانہ سٹائل بھی بنایا جو کہ وہ وکٹ لینے کے جشن مناتے ہوئے بناتے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -کھیل -