مسلم لیگ ن انتخابات میں ”ووٹ کو عزت دو“کے نعرے سے میدان میں آئے گی:وزیر اعظم
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)انتخابات میں بھرپورحصہ لےگی جبکہ الیکشن میں نعرہ ”ووٹ کوعزت دو“ہوگا اور اسی نعرے سے انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرے گی۔
لندن میں میڈ یاسے مختصر گفتگو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کون ہوگاابھی کچھ نہیں کہہ سکتے یہ معاملہ سید خورشیدشاہ کے ساتھ طے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے زیر صدارت میں پارٹی سے متعلق اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی ،اس اجلاس میں اسحاق ڈار سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے آئے ہیں اور وہی واپس جائیں گے۔
خیال رہے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس لندن میں حسین نواز کے دفترمیں منعقد ہوا تھا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان اور اسحاق ڈار شریک ہوئے تھے۔