ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبورمیں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی کے دوران 5 شرپسند ہلاک اور 29 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس موقع پر معروف فراری کمانڈر بوجلا بگٹی نے 20 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، شرپسندوں کے ٹھکانوں سے برآمد بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کو میڈیا نمائندگان کے سامنے پیش کیا گیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ گیارہ دنوں سے اب تک سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 شرپسندوں کو ٹھکانے لگا دیا اور 29 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ شرپسندوں کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا ہے۔