اس لڑکی اور لڑکے کا آپس میں رشتہ کیا ہے؟ جواب ایسا جو آپ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

اس لڑکی اور لڑکے کا آپس میں رشتہ کیا ہے؟ جواب ایسا جو آپ کبھی خوابوں میں بھی ...
اس لڑکی اور لڑکے کا آپس میں رشتہ کیا ہے؟ جواب ایسا جو آپ کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچ سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بولٹن(نیوز ڈیسک)عمر بڑھتی ہے تو حسن بھی ڈھل جاتا ہے لیکن ان محترمہ کو تو دیکھئے، ان کے بچے جوان ہوگئے مگر یہ خود بھی ابھی تک جوان ہی ہیں۔ شمی منشی نامی اس خاتون کی عمر 41 سال ہے لیکن جب وہ اپنے 20 سالہ بیٹے کے ساتھ باہر جاتی ہیں تو لوگ کبھی انہیں بہن بھائی سمجھ لیتے ہیں تو کبھی انہیں ان کے نوجوان بیٹے کی گرل فرینڈ سمجھ بیٹھتے ہیں۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
دی مرر کے مطابق شمی نے اپنی حیرت انگیز خوبصورتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”یوں تو میں ہمیشہ سے خوبصورت رہی ہوں لیکن عمر بڑھنے کے بعد جب میرے دوستوں کے چہروں پر ادھیڑ عمری کے آثار نظر آنے لگے تو میری جوانی اور خوبصورتی اُلٹی سمت میں سفر کررہی تھی ۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن ہرگزرتے دن کے ساتھ میں خود کو پہلے سے زیادہ جوان اور خوبصورت محسوس کرتی ہوں۔ امین میرا اکلوتا بیٹا ہے۔ اس کی عمر 20 سال ہے لیکن اکثر لوگ ہمیں بہن بھائی سمجھ لیتے ہیں۔بعض اوقات تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ لوگ مجھے امین کی گرل فرینڈ سمجھ لیتے ہیں ۔


شاید میرے دبلے پتلے جسم اور تیکھے نقوش کا بھی کم عمر نظر آنے میں ہاتھ ہے۔ میں اپنی خوراک کا بھی خیال رکھتی ہوں، سبزیوں اور پھلوں کا زیادہ استعمال کرتی ہوں اور روزانہ سبز چائے بھی پیتی ہوں۔ سگریٹ اور شراب نوشی سے میں نے ہمیشہ پرہیز کیا ہے اور میرا خیال ہے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا بھی میری خوبصورتی کا ایک راز ہے۔ ویسے میں آپ کو سچ بتاﺅں، میں تو شیشہ بھی کم ہی دیکھتی ہوں۔ لوگ اکثر میری خوبصورت اور جوانی کے بارے میں حیرت میں مبتلا رہتے ہیں لیکن خود میرے لئے یہ اتنی خاص بات نہیں ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -