بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والا بھارتی سکھ نوجوان لاپتہ

بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والا بھارتی سکھ نوجوان لاپتہ
 بیساکھی میلے میں شرکت کرنے والا بھارتی سکھ نوجوان لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی خاتون کے قبول اسلام اورپاکستانی نوجوان سے شادی کے واقعے کے بعد ایک اوربھارتی نوجوان لاہورمیں لاپتہ ہوگیا ہے۔
نجی چینل ”ایکسپریس نیوز “کے مطابق امرجیت سنگھ نامی نوجوان امرتسرکا رہائشی ہے جو 12 اپریل کو سکھ یاتریوں کے ساتھ بیساکھی منانے پاکستان آیا تھا، نوجوان کے لاپتہ ہونے کا علم اس وقت ہوا جب آج بھارتی شہریوں کو واپس روانہ کیا گیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کے مطابق امرجیت سنگھ کا پاسپورٹ بھی دیگرسکھ یاتریوں کی طرح ان کے پاس جمع تھامگر وہ پاسپورٹ واپس لینے نہیں پہنچا، بھارتی نوجوان کی گمشدگی کی فوری اطلاع اعلی حکام کوکردی گئی ہے اوراس کی تلاش بھی کی جارہی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھارتی نوجوان ننکانہ صاحب سے لاہورپہنچنے پرغائب ہواہے۔

واضح رہے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بھارت واپس روانہ ہوگئے،،لاہور ریلوے سٹیشن پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان نے سکھ یاتریوں کو تحائف دے کر رخصت کیا۔