’پہلے تم اس مرد کو لے کر آؤ جس کے ساتھ یہ بچہ پیدا کیا‘ خاتون اپنے نو مولود بچے کا نام رجسٹر کروانے گئی تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئی کیونکہ اس کی تو۔۔۔

’پہلے تم اس مرد کو لے کر آؤ جس کے ساتھ یہ بچہ پیدا کیا‘ خاتون اپنے نو مولود ...
’پہلے تم اس مرد کو لے کر آؤ جس کے ساتھ یہ بچہ پیدا کیا‘ خاتون اپنے نو مولود بچے کا نام رجسٹر کروانے گئی تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئی کیونکہ اس کی تو۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم(مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی دنیا میں ہم جنس پرستی کی خباثت اس قدر سرایت کر چکی ہے کہ مرد و خواتین اپنی ہی صنف کے ساتھ جنسی تعلق استوار رکھتے ہیں اور اگر اولاد کی خواہش ہو تو طبی سائنس کی ترقی کا سہار لے کر صنف مخالف کے بغیر ہی بچہ حاصل کر لیتے ہیں۔ ایسے ہی اٹلی میں ایک ہم جنس پرست خاتون بچہ پیدا کرکے مشکل میں پھنس گئی ہے۔ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق شائرا فوگلیٹا نامی یہ خاتون اٹلی کے شہر تورین کی رہائشی ہے، جو ہم جنس پرست تھی اور میکائیلا گیزلینی نامی ایک اور خاتون کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ان دونوں نے اولاد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک نامعلوم مرد سے سپرمز عطیہ میں حاصل کیے اور ان کے ذریعے شائرا بچے کی ماں بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق شائرا اور میکائیلا جب بچے کا نام رجسٹرڈ کروانے گئیں تو حکام نے شائرا سے کہا کہ ’’بچے کا نام رجسٹرڈ کروانا ہے تو پہلے اس مرد کو لے کر آؤ جس کے ساتھ جنسی تعلق کے ذریعے یہ بچہ پیدا ہوا ہے۔‘‘ اب شائرا اس مشکل میں پڑ گئی ہے کہ اس نے تو کسی مرد کے ساتھ جنسی تعلق قائم ہی نہیں کیا تھا اور نہ ہی وہ سپرمز عطیہ کرنے والے مرد کو جانتی ہے۔ شائرا کا کہنا تھا کہ ’’نام رجسٹرڈ کرانے کی درخواست میں سچائی لکھ دینا ہمارے لیے مشکل کا باعث بن گیا ہے۔ اب میں اس بچے کے باپ کو جانتی تک نہیں، اور اس سے رابطہ کرنے کا کوئی ذریعہ بھی نہیں۔‘‘نیوزویک نے جب حکام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ذاتی حیثیت میں تو اس خاتون کے ساتھ ہیں اور بچے کا نام رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں لیکن جو قانونی خلاء ہے اسے ہم نظرانداز نہیں کر سکتے۔ بچے کا نام رجسٹرڈ کرنے کے لیے اس کے باپ کا معلوم ہونا ضروری ہے۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -