”جب ثاقب نثار چیف جسٹس بنے اور ہم انہیں مبارک باد دینے گئے تو انہوں نے ۔۔۔“ لاہور بھاٹی گیٹ میں ایک چھوٹی سی دکان چلانے والے چیف جسٹس کے چچا نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستان دنگ رہ جائیں گے

”جب ثاقب نثار چیف جسٹس بنے اور ہم انہیں مبارک باد دینے گئے تو انہوں نے ۔۔۔“ ...
”جب ثاقب نثار چیف جسٹس بنے اور ہم انہیں مبارک باد دینے گئے تو انہوں نے ۔۔۔“ لاہور بھاٹی گیٹ میں ایک چھوٹی سی دکان چلانے والے چیف جسٹس کے چچا نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستان دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ وہیں پڑھائی کر کے بڑے ہوئے تاہم ان کا خاندان آج بھی وہیں مقیم ہے اور انتہائی سادگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہاہے ، جسٹس ثاقب نثار کے چچا آج بھی بھاٹی میں ایک چھوٹی سی دکان چلا رہے ہیں جہاں وہ مچھلی ، ٹکیاں اور دہی بھلے فروخت کرکے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ ان کا بھتیجا انتہائی بڑے منصب پر فائز ہے ۔
روزنامہ پاکستان کے نمائندے نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے چچا سے بھاٹی گیٹ میں ان کی دکان پر ملاقات کی جس دوران انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کا منصب سنبھالا تو ہم خود ان سے ملنے گئے اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر چیف جسٹس نے ہمیں پانچ کلو میٹھائی کے ٹوکرے دیئے اور کہا کہ یہ بھاٹی میں تمام دکانداروں کو بانٹ دیں جس کے بعد ہم نے وہ میٹھائی یہاں سب میں بانٹی۔
ان کا کہناتھا کہ ثاقب نثار پاکستان کے چیف جسٹس ہیں اور یہ صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ پورے بھاٹی کیلئے انتہائی فخر کی بات ہے ، جو کام وہ کر رہے ہیں اس کی تعریف ہر کوئی کرتاہے ،وہ کسی کی کوئی سفارش نہیں سنتے ۔جسٹس ثاقب نثار کے چچا کا کہناتھا کہ ہم نوازشریف کو ووٹ دیتے آئے ہیں اور اس بار بھی انہیں ہی دیا تھا لیکن اب نوازشریف کو تب ہی ووٹ دیں گے جب وہ عدالتوں سے کلیئر ہوں گے اگر وہ نہیں ہوتے توہم انہیں ووٹ نہیں دیں گے اور عدالت کے فیصلے کو مانیں گے ۔

ویڈویو دیکھیں:

مزید :

قومی -