”جب بچپن میں ہم منٹو پارک میں کھیلتے تھے تو اس وقت ثاقب نثار یہ کام کرتے تھے “ چچا نے اپنے بھتیجے کی کامیابی کے پیچھے چھپا اصل راز بتا دیا جان کر آپ کو بھی فخر ہو گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ہیں پڑھائی کر کے بڑے ہوئے تاہم ان کا خاندان آج بھی وہیں رہتا ہے اور انتہائی سادگی کے ساتھ زندگی بسر کر رہاہے ، جسٹس ثاقب نثار کے چچا آج بھی بھاٹی میں ایک چھوٹی سی دکان چلا رہے ہیں جہاں وہ مچھلی ، ٹکیاں اور دہی بھلے فروخت کرکے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں اور انہیں فخر ہے کہ ان کا بھتیجا انتہائی بڑے منصب پر فائز ہے ۔
روزنامہ پاکستان کے نمائندے نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے چچا سے بھاٹی گیٹ میں ان کی دکان پر ملاقات کی جس دوران انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے منٹو پارک میں راوی جم خانہ ہے جہاں ہم سب کھیلنے جایا کرتے تھے اور جب ثاقب نثار وہاں پر آتے تھے تو وہ تھوڑ ا بہت کھیلنے کے بعد اپنے کتابیں لے کر پڑھائی شروع کر دیتے تھے جبکہ ہم صرف کھیلتے ہی رہے اور پیچھے رہ گئے جبکہ ثاقب نثار بہت آگے چلے گئے ۔
ان کا کہناتھا کہ ثاقب نثار پاکستان کے چیف جسٹس ہیں اور یہ صرف ہمارے لیے نہیں بلکہ پورے بھاٹی کیلئے انتہائی فخر کی بات ہے ، جو کام وہ کر رہے ہیں اس کی تعریف ہر کوئی کرتاہے ،وہ کسی کی کوئی سفارش نہیں سنتے ۔جسٹس ثاقب نثار کے چچا کا کہناتھا کہ ہم نوازشریف کو ووٹ دیتے آئے ہیں اور اس بار بھی انہیں ہی دیا تھا لیکن اب نوازشریف کو تب ہی ووٹ دیں گے جب وہ عدالتوں سے کلیئر ہوں گے اگر وہ نہیں ہوتے توہم انہیں ووٹ نہیں دیں گے اور عدالت کے فیصلے کو مانیں گے ۔