سعودی عرب کی 3 ماہ قبل مرنے والی ہر دلعزیزاوٹنی حزامہ کوحنوط کردیا گیا
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں اونٹوں کے شوقین حضرات کے دلوں میں گھر کرنے والی خوبصورت اونٹنی خزامہ کی 3 ماہ قبل موت کے بعد اسے حنوط کردیا گیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مردہ اونٹی کو حنوط کرنے کی وجہ اس کی بے حد خوبصورتی بتائی جاتی ہے اور اسے پسند کرنے والے حضرات نے بھی اسے حنوط کرنے پر زور دیا تھا۔خیال رہے کہ خزامہ نامی اونٹنی کو مختلف مقابلوں میں بڑی تعداد میں انعامات مل چکے ہیں۔ اونٹی کے مالک ناصر بن مبارک بن قریع آل بریک کو اس کی قیمت3 کروڑ ریال سے زائدکی قیمت دے کر خریدنے کی بھی کوشش کی گئی مگر مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔فروری میں سعودی عرب میں اونٹ کلب کی طرف سے خزامہ کی موت کے بعد اسے حنوط کرنے کی تجویز دی گئی اور اونٹی کے مالک سے کہا گیا کہ وہ اس اسے کلب کے مرکز میں منتقل کرنے کی اجازت دیں۔ تاہم مالک کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے منتظمین نے پہلے ہی اس کی لاش کو حنوط کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔خزامہ نے ام رقیبہ میں ہونے والے اونٹوں کے کئی سال کے مقابلوں میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی تھی اور الصیاہ میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں بھی خزامہ کو پہلا نمبر دیا گیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں:
تحنيط الناقة خزامة التي نفقت قبل فترة وتعتبر من أغلى وأجمل النياق في الجزيرة العربية وقدر ثمنها بعشرات الملايين pic.twitter.com/hoTYaEyLNG
— خالد التمامي???????? (@khalidyatnet) April 17, 2018