نوجوان لڑکی کی آدمی کو کھانے پر ساتھ چلنے کی پیشکش، لیکن آگے سے جواب ایسا ملا کہ ہمیشہ کے لئے توبہ کرلی، جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے
لندن(نیوز ڈیسک) آپ اپنے محبوب سے پوچھیں کہ کل ایک رومانوی ملاقات کے متعلق کیا خیال ہے اور جواب میں وہ سپاٹ چہرے کی ساتھ آپ کو یہ بتانے لگے کہ کل کیا تاریخ ہے تو یقیناً آپ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔ کچھ ایسا ہی دلچسپ واقعہ اس برطانوی لڑکی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے دوست کو ڈیٹ پر لے جانا چاہ رہی تھی لیکن اس جوان نے کمال معصومیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ سوشل میڈیا صارفین بھی ہنس ہنس کر بے حال ہو گئے ہیں۔
ویب سائٹ INDY100 کے مطابق ٹوئٹر صارف انجلی کا کہنا ہے کہ وہ آج کے بعد کبھی کسی سے ڈیٹ پر جانے کے بارے میں نہیں پوچھیں گی۔ ان کی اس ناراضی کی وجہ انہوں نے خود ہی ٹویٹر پر بیان کی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ انجلی اپنے دوست نوجوان کے ساتھ اگلے روز ملاقات کرنا چاہتی تھیں۔ واٹس ایپ پر ان کی بات چیت جاری تھی اور اسی دوران انجلی نے کل کی ملاقات کے بارے میں پوچھا ’’اوہ ہاں، میں کل کی ڈیٹ کے بارے میں پوچھنا تو بھول ہی گئی‘‘ دوسری جانب سے جواب آیا’’ڈیٹ؟ کل 12 تاریخ ہے۔‘‘
اس بات پر انجلی حیران رہ گئیں اور اپنے دوست کا یہ جواب سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے بغیر نا رہ سکیں۔ انہوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اب آپ ہی بتائیے بھلا ایسی معصومیت کا کوئی کیا کرے؟‘‘ انجلی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے دوست کے اس ردعمل پر مایوسی ضرور ہوئی لیکن پھر بھی وہ اگلے روز اس کے ساتھ ملاقات کے لئے چلی گئیں کیونکہ یہ سب تو چلتا رہتا ہے۔