نواز شریف نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

نواز شریف نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
نواز شریف نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے کارکن نواز شریف تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ناروال سے ن لیگ کے دیرینہ نظریاتی کارکن میاں نواز شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب اندرونی اور بیرونی خلفشار نے پارٹی کو کمزور کر رکھا ہے تو دوسری جانب مقدمات میں گھری مسلم لیگ ن کی قیادت کو کرپشن کیسز نے پریشان کر رکھا ہے۔
ایسے میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی بھی پارٹی کو چھوڑ کر جانے لگے ہیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوزکے مطابق ناروال سے ن لیگ کے دیرینہ نظریاتی کارکن میاں نواز شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ن لیگ کو شکست دیں گے اور عمران خان کو وزیراعظم بنوائیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -