ایران کا جوہری ادارہ متوقع اور غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے: روحانی
تہران(این این آئی)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایرانی کا ایٹمی ادارہ جوہری ڈیل کے حوالے سے تمام تر متوقع یا غیرمتوقع حالات کے لیے تیار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک خطاب میں حسن روحانی کا کہناتھا کہ ایرانی جوہری توانائی کا ادارہ اس حوالے سے مکمل تیاری کیے ہوئے ہے۔خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ امریکا اس ڈیل سے دست بردار ہو سکتا ہے جب کہ ایران دھمکی دے چکا ہے کہ ایسی صورت میں یہ ڈیل غیرفعال ہو جائے گی۔واضح رہے کہ ممکنہ طور پر اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ڈیل کا حصہ رہنے یا دست بردار ہونے سے متعلق فیصلہ کر سکتے ہیں۔