اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں، ہسپتال کیوں داخل کرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں، ہسپتال کیوں داخل کرایا گیا؟ ...
اداکارہ صبور علی کی خود کشی کی کوشش کی خبریں، ہسپتال کیوں داخل کرایا گیا؟ حقیقت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ صبور علی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی ہے لیکن اب ان خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔اداکارہ صبور علی نے خود ایسی خبروں کی تردید کی اور انسٹاگرام پر ایک وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی خود کشی کی کوشش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، انہیں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ’ میں ان تمام لوگوں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اس دوران مجھے جلد صحتیابی کی دعاﺅں کے پیغامات بھیجے‘۔
صبور علی نے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ بھی درخواست کرنا چاہیں گی کہ اس طرح کی غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ ذہنی صحت اور موت ایسے موضوعات نہیں ہیں جن کا مذاق اڑایا جائے۔برائے مہربانی اس طرح کی خبر پھیلانے سے پہلے دوسرے بندے کا بھی سوچ لیا کریں ۔

انسٹاگرام@sabooraly

مزید :

تفریح -