غیر قانونی بھرتیاں، ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4مئی تک توسیع
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ اور آئی جی آفس میں غیر قانی بھرتیوں کے کیس میں ملوث ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4مئی تک توسیع کردی ۔احتساب عدالت میں لاہور پارکنگ کیس میں پولیس نے حافظ نعمان، تاثیر احمد اور قیوم عثمان کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا ،عدالت میں نیب نے تینوں کے خلاف لاہور پارکنگ میں بے ضابطگیاں کرنے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے عدالت میں ملزم تاثیر احمد نے بری کرنے کی درخواست دائرکررکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ استغاثہ ان پر الزام ثابت نہیں کر سکا ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں بری کیا جائے،جس پرعدالت نے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4مئی تک ملتوی کردی ،دریں اثناء احتساب عدالت میں سٹینوگرافر غیرقانونی طور پر بھرتی ہونے کے کیس میں گرفتار وحید سمیت 26ملزمان کو جیل سے لا کرعدالت میں پیش کیا گیا،عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ ختم ہو چکا ہے ،ان میں توسیع کی جائے جس پر فاضل جج نے ملزمان کی حاضری کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 4مئی تک توسیع کردی۔