ایل او سی پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت،الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان

ایل او سی پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل ...
ایل او سی پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت،الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کراس ایل او سی تجارت کی یکطرفہ معطلی کی مذمت کرتا ہے ، بھارتی ایکشن بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے ،پاکستان اس کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی پاکستان نے مذمت کی ،پاکستان کا کہنا ہے کہ کراس ایل او سی تجارت دونوں ممالک میں فعال اعتماد سازی کے اقدامات میں سے ایک ہے ،کراس ایل او سی تجارت سفارتی کوششوں کے بعد عمل میں لائی گئی ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایل او سی ٹریڈ کے غلط استعمال کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں ،بھارتی ایکشن بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے ۔