فرحان ورک کا بیان قابل مذمت،پوری پارٹی اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، جہانگیرترین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے فرحان ورک کی جانب سے اسد عمر کی کردار کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسدعمراورمیں نے 8سال سٹیٹس کوکیخلاف جدوجہدکی،آج بھی اسدعمرکی جدوجہدکو احترام کی نگاہ سے دیکھتاہوں۔
پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کارکن فرحان ورک کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی کردارکشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمر اورمیں نے 8سال سٹیٹس کوکیخلاف جدوجہدکی،آج بھی اسدعمرکی جدوجہدکو احترام کی نگاہ سے دیکھتاہوں۔ جہانگیرترین نے کہا کہ کابینہ سے جانے کے باوجوداسدعمرکاپی ٹی آئی میں اہم مقام ہے،اسدعمرکامقام پی ٹی آئی میں آئندہ بھی قائم رہے گا،انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اسدعمرکے کردار کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔