تحریک انصاف بھی سابق حکومتوں کی روش پر چلی پڑی،وزیر زراعت پنجاب کے بہنوئی نویدبھنڈرچیئرمین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات

تحریک انصاف بھی سابق حکومتوں کی روش پر چلی پڑی،وزیر زراعت پنجاب کے بہنوئی ...
تحریک انصاف بھی سابق حکومتوں کی روش پر چلی پڑی،وزیر زراعت پنجاب کے بہنوئی نویدبھنڈرچیئرمین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف بھی سابق حکومتوں کی اپنوں کو نوازنے لگی ،صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کے بہنوئی نوید بھنڈرکو چیئرمین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بھی اپنوں کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا عمل شروع ہو گیا،صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال کے بہنوئی نویدبھنڈرکو چیئرمین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا۔صوبائی وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ چیئرمین کی تعیناتی میں پسند نا پسند یا تعلق داری کا کوئی عمل دخل نہیں،چیئرمین ایگریکلچرمارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تعیناتی سیاسی قیادت کافیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ چودھری نوید انوربھنڈرسابق سینیٹر انور بھنڈر کے صاحبزادے ہیں،چودھری انور بھنڈر پنجاب اسمبلی کے سپیکر بھی رہ چکے ہیں۔