ملکی حالات میں مشکل لگتا ہے نئی ٹیم ڈیلیور کر سکے، پرویز خٹک
کراچی (ویب ڈیسک)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملکی حالات میں مشکل لگتا ہے کہ نئی ٹیم ڈیلیور کر سکے، جو آتا ہے وہ یہی کہتا ہے میں قابل ہوں،وقت کے ساتھ پتہ چل جائے گاوہ کیا کرتے ہیں،میری وزارت ہو یا نہ ہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جو ملک کے حالات ہیں مجھے مشکل لگتا ہے امید کرتا ہوں کہ بہتر کرسکیں کیوں کہ ضروری ہے کہ ملک ترقی کرے اور خوشحالی آئے اور میری دعا ہوگی کہ کامیابی ہو۔ جو آتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ میں قابل ہوں لیکن وقت کے ساتھ پتہ چل جائے گا کہ جو ٹیم بنی ہے وہ کیا ڈیلیور کرتی ہے ہم ان سے سوال کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میری وزارت ہو یا نہ ہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔