اصل حکمران اور سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو نظام کوتبدیل کرتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

اصل حکمران اور سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو نظام کوتبدیل کرتے ہیں،وزیراعلیٰ ...
اصل حکمران اور سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو نظام کوتبدیل کرتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اصل حکمران اور سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو نظام کوتبدیل کرتے ہیں، بلوچستان پرخصوصی توجہ کیلئے وزیراعظم کے مشکورہیں،بلوچستان کے عوام پر امید ہیں کہ صوبے کے مسائل حل ہونگے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک اور صوبے کے مسائل بہت بڑے ہیں،اصل حکمران اور سیاستدان وہ ہوتے ہیں جو نظام کوتبدیل کرتے ہیں،اس ملک میں جو نظام رہا اور خامیاں رہیں اس کا ہم بھی حصہ رہے ہیں،ہم نے ملک کاوقاربڑھاناہے،انہوںنے کہا کہ ماضی میں ملک کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی،مشکلات اس لیے آرہی ہیں کہ چالیس پچاس سال کے دوران انہیں درست نہیں کیا۔
جام کمال نے کہا کہ اصل حکمران مستقبل دیکھ کرپلاننگ کرتے ہیں ،پاکستان میں کئی لوگوں کے پاس چھت ہی نہیں روزگاربھی نہیں ، موجودہ صورتحال میں بہت مشکل ہے کہ کوئی گھر بناسکے،20 سے 25ہزار کمانےوالے کے پاس گھر بنانے کے وسائل نہیں ،50لاکھ گھروں کا بلوچستان سے آغازیہاں کے عوام کیلئے بہت بڑاپیغام ہے۔
وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان پرخصوصی توجہ کیلئے وزیراعظم کے مشکورہیں،بلوچستان کے عوام پرامیدہیں کہ ان کے مسائل حل ہوں گے،مشکلات سے نبردآزماہوناسب سے بڑاچیلنج ہے،عملی اقدام سے موجودہ نظام کامیاب ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہماراہرقدم پاکستان اورصوبے کی ترقی کیلئے ہوگا۔