شاداب کی جگہ کس کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا

شاداب کی جگہ کس کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان ...
شاداب کی جگہ کس کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شاداب خان کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے اور ان میں ہیپاٹائٹس کے وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ حتمی طور پر یاسر شاہ کو شامل کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ شاداب خان کی جگہ اب انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوینٹی میچز یاسر شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جو کہ 5 سے 19 مئی تک کھیلے جائیں گے ۔ یاسر شاہ 23 اپریل کو انگلینڈ جائیں گے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں یاسر شاہ کو ہیپاٹائٹس کا شکار ہونے کی خبر آئی جس کے بعد انضمام الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈاکٹروں نے انہیں چار ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیاہے تاہم وہ انگلینڈ کیخلاف سریز کا حصہ نہیں بن پائیں گے لیکن امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک صحت یاب ہو جائیں گے ۔انضمام الھق کا کہناتھا کہ شاداب خان ٹیم کا اہم کھلاڑی ہے ۔اس کے بعد ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کا اعلاج انگلینڈ سے ہی کروایا جائے گا ۔
دورہ انگلینڈ کے لیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -