” بلوچستان کے سپیکر کیلئے وزیراعظم کے جہاز میں جگہ نہیں ہے“
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کے افتتاح کے بعد وزیراعظم عمران خان پڑوسی ملک ایران کے دوروزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیںلیکن اس موقع پر29مارچ کو ان کے دورہ بلوچستان اوردورہ گوادر کے وقت سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں انہیں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’ وزیراعظم گوادر جارہے تھے لیکن کہا کہ جہاز میں جگہ نہیں ‘۔
کراچی میں مقیم جاوید اقبال نامی شہر ی نے مختصر دورانئے جس کی چار ویڈیو زشیئرکیں جن میں ا لیکشن سے قبل عبدالقدوس بزنجو کوعمران خان کے ہمراہ یہ کہتے سنا جاسکتاہے کہ ’بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے چیئرمین شپ ہمیں دی ، جمہوری طریقے سے ہمیں دی گئی اور اس میں عمران خان کا بڑا کردارہے ۔ عمران خان نے کہاکہ ’ایک نیا اور جوان چہرہ ہے اور انہیں وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔2018ءکے الیکشن کے بعد عبدالقدوس بزنجو سپیکر بن گئے اور 29مارچ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’آج بھی الحمدللہ ، وزیراعظم آئے ہیں ، مجھے اور ڈپٹی سپیکر کو دعوت نامہ تک نہیں بھیجا کہ پروگرام میں شریک ہوں، گوادر جارہے تھے تو کہا کہ جہاز میں جگہ بھی نہیں “۔ویڈیوز دیکھئے
عبدالقدوس بزنجو کو بہت زور سے تبدیلی آرہی تھی، الیکشن سے پہلے عمران خان کی تعریفوں کے پہاڑ کھڑے کیے تھے، لیکن الیکشن کے بعد عمران خان نے اِسے اپنے ساتھ بٹھانے سے بھی انکار کردیا.
— جاوید اقبال (@javedeqbalpk) April 21, 2019
4 ویڈیو کلپس ???? pic.twitter.com/QEzz2Tkdh8