جعلی اکاﺅنٹس کیس ، نیب نےپیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے نوڈیرو سے بھٹو ہاوس کے سپروائزر ملک ندیم بھٹو کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم پر جعلی اکاﺅنٹس سے لاکھوں روپے کی وصولی کا الزام لگایا گیاہے ۔
دنیا نیوز کے مطابق نیب سکھرنے اپنے علامیہ میں کہا ہے کہ ملزم ندیم بھٹو کو جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں گرفتار کیا گیا جسے سکھر کی احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا،گرفتار ملزم ندیم بھٹو بھٹو ہاوس کا سپروائزر اور سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم جعلی اکاﺅنٹس سے لاکھوں رقوم وصول کرتا رہا اور اس سے بھٹو اسٹیٹ کے ملازمین کو تنخواہیں جاری کرتا رہا ہے۔ نیب سکھر نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے ۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے بھٹو ہاﺅس سے کسی قسم کی گرفتاری کی خبروں کی تردیدکرتے ہوئے کہاہے کہ نہ تو کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی بھٹو ہاﺅ س چھاپے مارنے کی کوئی کارروائی کی گئی ہے ۔ترجما ن نوڈیرو ہاﺅس کراچی نے کہاہے کہ ملزم ندیم بھٹو کے پاس لاڑکانہ ہاﺅس کی انچارج شپ نہیں ہے ۔