سوڈان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، ہٹائے جانے والے صدر عمر البشیر کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے کتنی رقم نکلی؟ جان کر یقین نہ آئے

سوڈان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، ہٹائے جانے والے صدر عمر البشیر کے گھر ...
سوڈان میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کرلیا، ہٹائے جانے والے صدر عمر البشیر کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے کتنی رقم نکلی؟ جان کر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں فوج نے صدر عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔اس قبضے کے بعد معزول صدر کے گھر کی تلاشی لی گئی تو اتنی بھاری رقم برآمد ہو گئی کہ سن کر یقین ہی نہ آئے۔ میل آن لائن کے مطابق صدر عمر البشیر کے گھر پر چھاپے کے دوران 10کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً18ارب 40کروڑ روپے )کی رقم برآمد ہوئی۔ یہ رقم یورو، ڈالر اور سوڈانی پاﺅنڈز کی شکل میں بوریوں میں بھر کر رکھی گئی تھی۔
درپورٹ کے مطابق فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد متعدد اعلیٰ فوجی حکام کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو عمر البشیر کے 30سالہ دور حکومت میں ڈیوٹی پر سرانجام دیتے رہے۔عمر البشیر بھی زیرحراست ہیں اور پبلک پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ اور اتنی بھاری رقم غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھنے جیسے الزامات کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔ عمر البشیر سوڈان کی ’کوبار‘ جیل میں قید ہیں اور وہیں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔جلد انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔