بھوت کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے انتہائی حیران کن بات کہہ دی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ بلی لی (Billie Lee)نے ایک بھوت کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے اور ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ٹی وی سیریز ’وینڈرپمپ رولز‘ سے شہرت پانے والی بلی لی نے بتایا ہے کہ ”میری اس بھوت سے امریکی ریاست انڈیانا کے ایک وکٹورین ہاﺅس میں ہوئی اور وہیں ہم نے جنسی تعلق قائم کیا۔ اس دوران میں نے ایسا کچھ محسوس کیا جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔“
’روز ڈریزفیلیز‘ کے بھوتوں سے متعلق پوڈکاسٹ شو میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ”جب مجھے بھوت کے ساتھ ملاقات کا احساس ہوا تو صوفے پر ہی مجھے نیند آ گئی، کافی دیر بعد میری آنکھ کھلی تو ایک بھوت میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کر رہا تھا۔یہ عمل میرے پوری طرح جاگ جانے کے بعد بھی جاری رہا۔ میں اس بھوت کو دیکھ نہیں سکتی تھی مگر محسوس کر رہی تھی۔ یہ بالکل حقیقی تھا۔“ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے یہ اعتراف بھی کیا کہ اس رات اس نے نشہ بھی کر رکھا تھا۔واضح رہے کہ بلی لی پیدائشی طور پر لڑکا تھی اور جنس تبدیل کروا کر لڑکی بنی ہے۔