پیشاب سونگھ کر مردانہ قوت میں اضافے کا دعویٰ کرنے والا آدمی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنا پیشاب سونگھ کر مردانہ قوت میں اضافہ کرنے کا حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ 41سالہ سام کوہن نامی شخص ہے جو لندن کے مضافاتی علاقے کا رہائشی اور ایک یوگا ماسٹر ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 19سال سے اپنا پیشاب سونگھ رہا ہے اور اس کے اس کی جسمانی و جنسی صحت پر حیرت انگیز مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سام کوہن کا کہنا ہے کہ ”عمر کے پہلے 20سال میں اکثر بیمار ہی رہتا تھا۔ سردی لگ جانا تو میری معمول کی بیماری تھی لیکن جب سے میں نے اپنا پیشاب سونگھنا شروع کیا ہے میں خود کو ایک سپرمین محسوس کرنے لگا ہوں۔اس کام سے نہ صرف میری بیماریاں ختم ہو گئی ہیں بلکہ میری جنسی صحت بھی پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہو گئی ہے۔ میں جب بھی باتھ روم جاتا ہوں ایک کپ ساتھ لے کر جاتا ہے اور اس میں پیشاب بھر کر اسے سونگھتا ہوں۔“