دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،شہید ذوالفقار بھٹو کا بنایا ہوا آئین اقلیتوں کو تحفظ کی ضمانت دیتا ہے:بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب نے سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ،مشکل کی گھڑی میں سری لنکن حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علیؒ جناح کی اقلیتی برادری کے حقوق اور تحفظ کی سوچ کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو کا بنایا ہوا آئین مکمل تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،مسیحی برادری کا ملک و قوم کی ترقی میں ہمیشہ شاندار کردار رہا ہے،ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں گرجاگھروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتےہیں، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور مسیحی برادری کے ساتھ ہیں۔