اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیوں پر جانے والی خاتون کو دوران سفر اجنبی خاتون پسند آگئی، اس کے ساتھ چلی گئی

اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیوں پر جانے والی خاتون کو دوران سفر اجنبی خاتون ...
اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیوں پر جانے والی خاتون کو دوران سفر اجنبی خاتون پسند آگئی، اس کے ساتھ چلی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی خاتون اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹیاں منانے مصر جا رہی تھی کہ راستے میں اسے ایک اجنبی خاتون پسند آ گئی اور اس نے وہیں اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑا اور اس خاتون کے ساتھ چلی گئی۔ دی مرر کے مطابق یہ 55سالہ سینڈرا نیوٹن تھی جو اپنے بوائے فرینڈ پیٹر کے ساتھ شرم الشیخ جا رہی تھی کہ راستے میں اس کو شیرن ہفس نامی خاتون مل گئی اور اسے اس کے ساتھ محبت ہو گئی، چنانچہ وہ پیٹر کو چھوڑ کر شیرن کے ساتھ چلی گئی اور اب دونوں خواتین ہم جنس پرستی کی زندگی گزار رہی ہیں۔
سینڈرا نیوٹن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”میں ماضی میں شادی شدہ بھی رہی اور میرے بچے بھی ہیں۔ اب طلاق کے بعد میں پیٹر کے ساتھ تعلق میں تھی۔ میں نے زندگی میں کبھی کسی عورت کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھا لیکن شیرن ہفس کو دیکھتے ہی مجھے اس سے محبت ہو گئی۔ “ دوسری طرف شیرن کا بھی کہنا ہے کہ ”جب میری پہلی نظر سینڈرا پر پڑی تو مجھے احساس ہو گیا کہ مجھے میری خوابوں کی شہزادی مل گئی ہے۔ اب ہم ایک دوسرے کے بغیر رہنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -