تخم ملنگا کھانے کے وہ فوائد جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

تخم ملنگا کھانے کے وہ فوائد جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں
تخم ملنگا کھانے کے وہ فوائد جن کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) تخم ملنگا کو غذائیت کا پاور ہاﺅس کہا جاتا ہے۔ اسے کھانے کے ایسے فوائد ہیں کہ بہت سے لوگ ان سے آگاہ نہیں۔اس میں نہ صرف پروٹینز ہوتے ہیں بلکہ یہ اومیگا تھری سمیت دیگر کئی ناگزیر غذائی اجزاءسے بھی بھرپور ہوتا ہے۔ تخم ملنگا میں ان اجزاءکا جو تناسب پایا جاتا ہے یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اینلز آف انٹرنل میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”ایسا کھانا جو فائبر اور پروٹین سے بھرپور ہو، موٹاپے سے نجات میں مدد دیتا ہے۔ جو لوگ اپنی خوراک میں شامل پروٹین کی مقدار 30فیصد بڑھا دیتے ہیں ان کا وزن بہت تیزی سے کم ہونا شروع ہو جاتا ہے کیونکہ پروٹین بڑھانے سے وہ کم کیلوریز لینا شروع کر دیتے ہیں۔“

رپورٹ کے مطابق تخم ملنگا کے کوئی مضر اثرات نہیں ہیں تاہم اس میں جس قدر فائبر اور پروٹینز پائے جاتے ہیں وہ موٹاپے سے ہمیں نجات دلا سکتے ہیں۔آپ جانتے ہیں کہ تخم ملنگا پانی میں جا کر پانی کو جذب کرتا اور پھولتا جاتا ہے۔ یہ جسم میں جا کر بھی یہی کام کرتا ہے۔ اسے کھانے کے بعد آدمی کو بھوک کم لگتی ہے اور وہ بہت کم کیلوریز لینی شروع کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں اس کا وزن تیزی سے کم ہونے لگتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت