آرمی چیف اور چوہدری نثار کے حوالے سے غلط خبر شائع کرنے پر انگریزی اخبار کو نوٹس

آرمی چیف اور چوہدری نثار کے حوالے سے غلط خبر شائع کرنے پر انگریزی اخبار کو ...
آرمی چیف اور چوہدری نثار کے حوالے سے غلط خبر شائع کرنے پر انگریزی اخبار کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف اور سابق وزیرد اخلہ چوہدری نثار کی ملاقات کے حوالے سے غلط خبر شائع کرنے پر انگریزی اخبار کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور چوہدری نثارکی ملاقات کی جھوٹی خبرکی اشاعت پر مقامی انگریزی اخبار کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس میں غلط خبر کی اشاعت پر معذرت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معذرت نہ کرنے پر اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی بیرون ملک سیاسی ملاقات کی خبربھی جھوٹی ہے۔
واضح رہے کہ انگریزی اخبار نے اتوار کو ایک خبر شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتہ کے روز ملاقات کی ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات آرمی چیف کی درخواست پر ہوئی تھی جس میں چوہدری نثار علی خان کی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کے حوالے سے غور کیا گیا۔