چودھر ی نثار کے حوالے سے پوچھنے پر وزیر اعظم عمران خان نے کیا جواب دیا؟ وفاقی وزیر ریلوے کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، میں نے چودھری نثار کے حوالے سے عمران خان سے پوچھا تھا کہ یہ کیا باتیں چل رہی ہیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ایک شریف آدمی ہے ، اس لئے قبول نہیں کیاجارہا۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ چودھری نثار کہ میں نے چودھری نثار کے حوالے سے جو بات کی تھی ، وہ درست ثابت ہوئی ، میں صوبائی سیاست میں حصہ نہیں لیتا ، میں نے مرکز کی سیاست کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، میں نے چودھری نثار کے حوالے سے عمران خان سے پوچھا تھا کہ یہ کیا باتیں چل رہی ہیں؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ایک شریف آدمی ہے ، اس لئے قبول نہیں کیاجارہا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا سمجھ رہی ہوگی کہ عثمان بزدار بہت سادہ آدمی ہے لیکن اتنا بھی سادا نہیں ہے کہ جتنا اس کوسمجھا ہواہے ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے انکوائریاں چل رہی ہیں، اگر کسی کے خلاف کیس لگا تو عمران خان اس کو نکالنے میں ایک منٹ نہیں لگائیں گے ، ٹیکنو کریٹس کو کابینہ میں لانے کا مطلب صدارتی نظام لانا نہیں ، صدارتی نظام اچھاہے لیکن یہ ملک پارلیمانی نظام کے بغیر نہیں چل سکتا ، اس لئے کوئی بیوقوفی نہ کرے ، اس ملک کا مستقبل پارلیمانی نظام ہے ، ملک معیشت کمزور ہونے سے ٹوٹتاہے ،اس لئے عمران خان نے اپنے دوست کی قربانی دیکر وزارت خزانہ کو ایک ٹیکنو کریٹ کے حوالے کیاہے ۔