مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چودھری نثار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پر حکومتی موقف بیان کردیا

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چودھری نثار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے ...
مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے چودھری نثار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں پر حکومتی موقف بیان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ہماری سپورٹ چودھر ی نثار کو کیوں ہوگی ، وہ تو ہماری سیٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کو کیوں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے سپورٹ کریں گے؟چودھری نثار کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کےخلاف عمران خان کے ویژن کوآگے بڑھائیں گے ، چودھری نثار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبر سختی سے مسترد کرتی ہوں، ہم ایک ٹیم ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں ،چودھری نثار کو کون سپورٹ کرے گا ؟ ہماری سپورٹ چودھر ی نثار کو کیوں ہوگی ، وہ تو ہماری سیٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کو کیوں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے سپورٹ کریں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے اور مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی میں اکثریت نہیں ہے ، میں کل وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروں گی اور مل جل کر کام کریں گے ۔ آصف زرداری کے حوالے سے سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق صدر کے کنڈکٹ پر سوالیہ نشان آتاہے ۔

مزید :

قومی -