کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل بھی ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا، جون میں فائنل نہ ہوا تو پھر کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل بھی ملتوی کرنے پر ...
کورونا وائرس کی وجہ سے آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل بھی ملتوی کرنے پر غور شروع کر دیا، جون میں فائنل نہ ہوا تو پھر کب کھیلا جائے گا؟ شائقین کیلئے اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں اور کئی کرکٹ سیریز و لیگز ملتوی ہونے کے بعد اب ٹیسٹ چیمپین کا جون میں شیڈول فائنل میچ میں بھی ملتوی کرنے پر غور ہونے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے متاثر ہونے والی کرکٹ پر تبادلہ خیال کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی ٹیلی کانفرنس جمعرات کو ہوگی جس میں پاکستان سمیت تمام 12 فل ممبرز اور 3 ایسوسی ایٹس رکن ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے اور اس میں ملتوی ہونے والی سیریز کی ری شیڈولنگ پر غور کیا جائے گا۔آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ، ورلڈ کپ سپر لیگ اور فیوچر ٹورز پروگرام کے معاملات پر کس طرح آگے بڑھنا ہے ، ان تمام معاملات پر کانفرنس میں غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کے متعدد ایونٹس بھی ملتوی کرنا پڑے ہیں جس کی وجہ سے اگلے برس جون میں ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کا شیڈول کے مطابق انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل کو اگلے برس جون کی بجائے دسمبر میں کرانے کا آپشن زیر غور ہے اور اس پر جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں بات کی جائے گی۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -