ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
دن بدن ستاروں کی صورتحال بدل کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ فکر مند نہ ہوں اب آپ کو جلد ہی اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ آج شام بھی اہم ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج اچھا دن ہے ذہنی پریشانی میں نمایاں کمی ہو گی اور جس بھی شخص سے امید تھی وہاں سے بھی اب اچھی خبریں ہی آئیں گی۔ آج گھر میں بھی خوشخبری ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنوں سے اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ آپ کو اپنے رویہ میں نرمی رکھ کر چلنا ہوگا اور کوئی ایسی بات نہ کریں۔ جو دوسروں کے لئے وجہ دکھ بن سکے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو آس لگا رکھی ہے وہ میرے اللہ نے چاہا تو ضرور پوری ہو گی۔ مگر ہر ایک چیز کا وقت ہوتا ہے۔ اس میں جلد بازی نہیں کرنی۔ اسباب خودبخود بن جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک کوشش کسی کامیابی سے ہم کنار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جس بھی مشکل میں تھے اب اس سے نکل جائیں گے۔ آج کا دن آسانیاں دے گا۔

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں توکل ہی آپ کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ اپنے اندر ہدایت پانے کی دعا کیا کریں۔ نفس قابو میں رہا تو سب کچھ اچھا ہی ر ہے گا یہ خیال رہے۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی دوسرے شخص کے ساتھ مل کر ابھی کوئی منصوبہ نہ بنائیں حالات ایسے نہیں ہیں فی الحال اکیلے ہی کام کرنے رپ غور کریں۔ آج پلاننگ ہو سکتی ہے۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
پچھلے کافی عرصے سے شدید مالی مشکلات درپیش رہی ہیں مگر اب ستاروں کی پوزیشن جس انداز سے تبدیل ہو رہی ہے۔ وہ آپ کے لئے اچھی خبریں لے کر آ رہی ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اب پر سکون انداز سے چلنا ہوگا۔ تبدیلی والا ستارہ ہر قوت سے آپ کے زائچے میں موجود اپنا کام کر رہا ہے۔ آپ کو پلاننگ کے ساتھ اپنے کام کرنے ہوں گے۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ پاک سے اچھے ہی کی امید رکھیں اور آج اور آنے والے دن آپ کو انشاء اللہ مشکلات سے نکال کر بڑی اہم تبدیلی کی جانب لے کر جانے کی خبریں دے رہے ہیں۔


برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ بالکل مت گھبرائیں زحل زائچے سے نکل گیا ہے جس نے زندگی میں نحوست پیدا کی ہوئی تھی۔ آج سے آپ بڑے واضع انداز سے اچھی طرف ہی جائیں گے۔


برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بلاک رقم کسی نہ کسی ذریعے سے آپ تک پہنچ ہی جائے گی۔ آج بھی کچھ ہاتھ میں آ رہا ہے اور اولاد کے حوالے سے رکے ہوئے کام بھی اب چل نکلیں گے۔