کورونا وائرس نے معروف باکسر کی زندگی بدل دی، اسلام قبول کر لیا مگر وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سبحان اللہ“

کورونا وائرس نے معروف باکسر کی زندگی بدل دی، اسلام قبول کر لیا مگر وجہ کیا ...
کورونا وائرس نے معروف باکسر کی زندگی بدل دی، اسلام قبول کر لیا مگر وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”سبحان اللہ“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں لاک ڈاﺅن کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں تاہم اس دوران ایک انسان کی زندگی بھی بدل گئی جنہوں نے ناصرف اسلام کی حقیقت جان لی بلکہ اسلام قبول بھی کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور باکسر ہیلم اوٹ نے لاک ڈاﺅن کے دوران اسلام کی حقیقت پہچان لی اور اسلام قبول کر لیا۔ ہیلم اوٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو میں بتایا کہ کہ لاک ڈاو¿ن نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا اور اسلام کے مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا جبکہ تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ میرے لئے دعا کریں تاکہ میں دین اسلام پر استقامت رکھ سکوں۔

واضح رہے کہ با کسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تمام لوگ بالخصوص مسلمان اسلام قبول کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -کھیل -کورونا وائرس -