جی ٹونٹی ممالک نے کورونا وائرس بارے بڑا اعلان کر دیا

جی ٹونٹی ممالک نے کورونا وائرس بارے بڑا اعلان کر دیا
 جی ٹونٹی ممالک نے کورونا وائرس بارے بڑا اعلان کر دیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے صحت کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں دنیا بھر میں صحت کے نظام کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا. 

سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربعیہ کی زیرِصدارت جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے صحت کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں جی ٹونٹی ممالک کے وزرائے صحت کا کہنا تھا کہ ان کے سارے فیصلوں کا محور اقوام عالم کی صحت و سلامتی کا تحفظ ہے، ہمارا عزم ہے کہ کورونا وائرس کا علاج، عالمی صحت کا فروغ اور کورونا وائرس سے ہونے والے اجتماعی اقتصادی نقصانات کو کنٹرول کرنا ہے. جی ٹونٹی کے وزرائے صحت نے ترقی پذیر اور معمولی ترقی والے ملکوں کو درپیش خطرات کے حوالے سے کہا کہ جی ٹونٹی ممالک کے سربراہان کو ان ممالک کو درپیش خطرات کے حوالے سے بڑی تشویش ہے کیونکہ ان کے ادارے اور اقتصادی حالات خطرات سے نمٹنے کی سکت نہیں رکھتے. 

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -