نائیجیریا، بوکو حرام کیخلاف آپر یشن، 105دہشت گردہلاک

نائیجیریا، بوکو حرام کیخلاف آپر یشن، 105دہشت گردہلاک

  

ابوجا(آئی این پی)شمال مشرقی نائیجیریا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں ایک سو پانچ دہشتگرد مارے گئے۔ فوجی ترجماسن موسی صغیر کے مطابق ہما ری فوج نے یوبہ نامی صوبے کے ایک دیہات بونو گاری میں بوکو حرام کے خلاف آپریشن کیا جس میں ایک سو پانچ دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس آپریشن میں ہمارے دو فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پیشتر فوجی ترجمان نے دس دہشتگردوں کی ہلاکت کا بتایا تھا۔ نائیجیریا میں سن دو ہزار کی دہائی سے اب رک بوکو حرام سرگرم عمل ہے۔

جس نے سن دو ہزار نو سے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے اب تک بیس ہزار سے زائد افراد کو ہلاککر دیا ہے۔

خبرنمبر73 ………… 20اپریل2020ء…………

مزید :

علاقائی -