ترکی نے کوسوکے لئے غذائی امداد روانہ کردی

ترکی نے کوسوکے لئے غذائی امداد روانہ کردی

  

انقرہ (اے پی پی) ترکی نے کورونا وائر کے خلاف جنگ کے خلاف کوسوو کے 600 ضرورت مندخاندانوں کو غذاءِ امداد روانہ کی ہے۔پرسٹینا میں منعقد ہونے والی تقریب میں ترکی کے سفیر چاعری سکار نے پرستینا کی بلدیہ کے چئیرمین شیپند احمدی اور ترک تعاون و ترقی ایجنسی کے کوارڈی نیٹڑ حسن براک نے شرکت کی۔ترک سفیر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوسوو کی آزادی سے پہلے ہی سے ترکی کے ساتھ بڑے گہرے تعلقات چلے آرہے ہیں کی امداد کرنا دوستی کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔

تیکا کے کوارڈی نیٹر نے بتایا کہ وہ کوسوو کی 10 میونسپلٹیوں میں 1،600 فوڈ پیکیج تقسیم کریں گے۔

مزید :

علاقائی -