نائیجیریا، ڈاکوؤں کا متعدد دیہات پر دھاوا لوٹ مار کے دوران 47افراد ہلاک

  نائیجیریا، ڈاکوؤں کا متعدد دیہات پر دھاوا لوٹ مار کے دوران 47افراد ہلاک

  

ابوجا(آئی این پی)نائیجیریا میں ڈاکوؤں نے متعدد دیہات پر دھاوا بول دیا، لوٹ مار کے دوران 47 افراد کو ہلاک بھی کر دیا۔افریقی ملک نائیجیریا میں یہ واقعہ شمال مغربی ریاست کٹسینا میں پیش آیا، مقامی پولیس کے مطابق ریاست کے کئی دیہات میں ڈاکوں نے حملہ کیا جس کے دوران انہوں نے لوٹ مار کی اور لوگوں کو قتل کیا۔حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈاکوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ 300 مسلح افراد نے کیا۔

مزید :

علاقائی -