فیکٹری ایریا، ڈاکو 2کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی، زیورات لوٹ کر فرار

  فیکٹری ایریا، ڈاکو 2کروڑ سے زائد مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی، زیورات لوٹ ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے علی کالونی میں تین ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں موجود سیکیورٹی گارڈ سمیت گھر کی تین خواتین کو یرغمال بنا کر ساڑھے تین گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ڈاکووں نے گھر سے 37 لاکھ روپے کی نقدی،27 لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالر، ایک سو تین تولے سمیت ہیرے کے زیورات بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھرمیں موجود سکیورٹی گارڈ کو شک کی بنا پر حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔شہر میں دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں نے ستوکتلہ علاقہ میں سعید کے گھر سے5لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس سی میں وقار کے گھر سے 4لاکھ45ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ نصیر آبادمیں مزمل کے گھر سے2لاکھ60ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، گلشن راوی میں شاہد کے گھر سے2لاکھ 30ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، راوی روڈ میں ڈاکوؤں نے شبیر کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مصری شاہ اویس سے55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔فیکٹری ایریامیں یاسرسے 28ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ہربنس پورہ میں منصور سے14ہزارکی نقد ی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا اور شادمان سے گاڑیاں اورلٹن روڈ،اکبری گیٹ اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -