ججز،وکلا،پولیس اہلکاروں میں کرونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی سامان تقسیم
لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججوں،وکلاء اورپولیس اہلکاروں میں حفاظتی کٹس اورگلوز تقسیم کئے،فاضل جج نے ججوں اور عدالتی عملے کو حفاظتی کٹس پہنے کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی،سیشن جج لاہور نے مزیدکہا کہ ججوں اور عدالتی عملہ مشکلات حالات میں فرائض منصبی بڑی دلیری سے سر انجام دے رہے ہیں،سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کا سلسلہ بلا تاخیر جاری رہے گا، سینئر سول جج لاہور شکیب عمران قمر نے بھی فاضل جج کے ہمراہ موجود تھے
،اس موقع پراس موقع پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکڑ انعام حیدراورڈی آئی جی آپریشنز رائے بابراورصدر لاہور بار ایسوسی ایشن جی اے خان طارق،سیکرٹری لاہور بار ریحان خان، سینئرنائب صر رانا نعیم، نائب صدر کرم نظام، نائب صدر ماڈل ٹاؤن کچہری ندیم ضیابٹ اورنائب صدرکینٹ کچہری رانا سخاوت بھی موجود تھے۔