ماتحت عدالتوں کے ججزکیلئے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

ماتحت عدالتوں کے ججزکیلئے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار) ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججوں کانیا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی منظوری کے بعد20 اپریل سے 28 اپریل تک کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیاگیاہے،سیشن جج کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کرونا پالیسی کے مطابق 6 وکلاء کورٹ روم میں اکھٹے کھڑے نہیں ہوسکتے ہیں،عدالتوں کا سٹاف بھی ایک دوسرے سے فاصلے پر کھڑا ہو،روسٹر کے مطابق 15 ایڈیشنل سیشن ججز اور 20 سول ججز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گے،ایڈیشنل سیشن ججوں میں امجد علی شاہ و دیگر جج صاحبان شامل ہیں،

اسی طرح سول ججوں میں اختر چودھری،محمد اشفاق،ضیاء الرحمن،عمر دراز،طلعت محمود، عمر حیات سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزید :

علاقائی -